رسائی کے لنکس

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خاتون کارکن گرفتار

ثمر 2012ء میں جرات مند خواتین کا بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
ثمر 2012ء میں جرات مند خواتین کا بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سنٹر فار انکوائری کا ماننا ہے کہ ثمر کو اپنے شوہر کی رہائی سے متعلق ٹوئٹر پر مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اور سرگرم کارکنوں نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ایک اہم علم بردار ثمر بداوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ثمر بداوی سعودی بلاگر رائف بداوی کی ہمشیرہ اور انسانی حقوق کے ایک وکیل ولید ابوالخیر کی اہلیہ ہیں۔

رائف سعودی عرب کی بااثر مذہبی اشرافیہ کی تضحیک کرنے کے الزام میں دس برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جب کہ انھیں ایک ہزار کوڑوں کی سزا بھی سنائی گئی جس میں سے گزشتہ سال انھیں پچاس کوڑے مارے بھی گئے تھے۔

ولید ابوالخیر کو بھی اپنے کام بشمول رائف بداوی کا دفاع کرنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سنٹر فار انکوائری کا ماننا ہے کہ ثمر کو اپنے شوہر کی رہائی سے متعلق ٹوئٹر پر مہم چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG