رسائی کے لنکس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹس سے ہرا دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ایس ایل کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹس سے ہرا دیا۔ ملتان سلطان نے پہلے کھیلتے ہوئے 121 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کوئٹہ کو 122 رنز بنانا تھے جو کوئٹہ نے آسانی کے ساتھ ایک اوور پہلے ہی بنالئے۔

جیت کا سہرا واٹسن اور روسوؤ کے سر رہا دونوں نے تیس سے زیادہ رنز بنائے۔

شین واٹسن اور احسن علی نے اننگز کی شروعات کرتے ہوئے پہلے اوور میں 4 رنز بنالئے ہیں۔

تین اوور کا کھیل مکمل ہوا تو کوئٹہ کی ٹیم کا اسکور 12 رنز ہوگیا تھا۔ واٹسن 9 اور احسن علی 5 رنز پر کھیل رہے تھے۔

واٹسن شروع ہی سے جارحانہ بیٹنگ کے موڈ میں نظر آئے یہی وجہ تھی کہ انہوں نے کھل کر شارٹس کھیلے جبکہ ایسے ہی ایک لانگ شارٹ پر وہ آؤٹ بھی ہوگئے۔ ان کا اسکور 33 رنز رہا۔ انہیں شاہد آفریدی نے بولڈ کیا۔

اس دوران احسن علی بھی 19 رنز بناچکے تھے۔ چھ اوور پر ٹیم کا مجموعی اسکور 50 رنز ہوگیا تھا جبکہ کریز پر آنے والے نئے بیٹسمین احمد شہزاد تھے۔

کوئٹہ کی دوسری وکٹ بھی شاہد آفریدی کو ہی ملی۔ احسن علی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اسکور 9 اوور میں 61 رنز تھا۔ نئے کھلاڑی روسوؤ تھے جبکہ احمد شہزاد پانچ رنز پر کھیل رہے تھے۔

10 اوورز مکمل ہوئے تو کوئٹہ کا اسکور 64 رنز تھا دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے جبکہ شہزار اور روسوؤ دونوں چھ چھ رنز پر کھیل رہے تھے۔

12 اوورز کے اختتام پر کوئٹہ کا اسکور دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 78 رنز تھا۔ احمد دس اور روسوؤ 15 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پندرہ اوورز تک کوئٹہ کا اسکور 96 رنز ہوگیا، روسوؤ لی 29 اور احمد شہزاد 13 رنز پر کھیل رہے تھے ۔ میچ جیتنے کے لئے 26 رنز درکار تھے جبکہ 31 بالیں باقی تھیں

اگلے اوور میں روسوؤ 33 بالز پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یہ کوئٹہ کی تیسری وکٹ تھی۔ اسکور 103 رنز تھا۔ احمد شہزاد 14 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ نئے کھلاڑی کے طور پر عمر اکمل بیٹنگ کرنے آئے۔

عمر اکمل جس وقت کریز پر آئے اس وقت میچ جیتنے کے لئے بہر کم اسکور کی ضرورت تھی لیکن وہ ایک مرتبہ پھر بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں محمد الیاس نے اپنی بال پر کیچ کرایا۔ یوں کوٹٹہ کی چوتھی وکٹ آسانی سے گر گئی۔ ان کی جگہ براؤ کھیلنے آئے۔

اٹھارہ اوورز مکمل ہوئے تو کوئٹہ کی ٹیم فتح اور مزید قریب ہوگئی۔ اسے میچ جیتنے کے لئے 12 بالوں پر 12 رنز درکار تھے۔ شہزاد 19 اور براؤ ایک رن پر کھیل رہے تھے۔

جو گیم 20 اوور میں مکمل ہونا تھا وہ شہزاد اور براؤ نے ایک اوور پہلے ہی ختم کردیا اور جیت اپنی ٹیم کے نام کردی۔

ملتان سلطانز 121 رنز بناکر آؤٹ
پی ایس ایل کا 22 واں میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان جمعہ کو دبئی میں کھیلا گیا جس میں کوئٹہ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن ملتان سلطان کی پوری ٹیم تمام کوششوں کے باوجود 121 رنز پر ڈھیر ہوگئ۔

جوابی بیٹنگ میں کوئٹہ کو 120 بالوں پر 122 رنز بناکر یہ میچ جیتنا ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز عمر صدیق اور ونسے نے کیا لیکن ونسے 9 رنز ہی بناسکے۔

ونسے کی وکٹ گرنے کی وجہ سے ملتان سلطانز کو پہلا دھچکا 12 رنز کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ان کی جگہ چالس کھیلنے آئے جنہوں نے چار اوورز پر ٹیم کا اسکور 25 رنز کرنے میں 13 رنز کا اضافہ کیا جبکہ عمر صدیق تین رنز پر کھیل رہے تھے۔

پانچواں اوور ختم ہوا تو اسکور 30 رنز ہوگیا جبکہ ملتان کا ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔ صدیق تین اور چارلس 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔

چھٹا اوور ختم ہوا تو اسکور 35 رنز پر پہنچ گیا۔ عمر صدیق کے پانچ اور چارلس کے 16 رنز تھے۔

10 ویں اوورز تک ایک وکٹ اور گر گئی۔ عمر صدیق محمد حسین کی بال پر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ مورس آئے ۔

گیارہویں اوور تک اسکور 67 رنز تھا جبکہ موریس ایک اور چارلس 38 رنز پر کھیل رہے تھے۔

اگلے اوور میں چارلس 46 رنز پر نواز کی بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ مجموعی اسکور 75 رنز تھا اور تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔ موریس ایک رن پر کھیل رہے تھے جبکہ شعیب کا کھاتا کھلنا ابھی باقی تھا۔

14 اوورز مکمل ہوئے تو شعیب کے دو اور مورس کے سات رنز سمیت مجموعی اسکور 83 رنز تھا جبکہ تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔

مورس زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹک سکے انہیں براو نے نو رنز پر آؤٹ کردیا۔ اس وقت اسکور 98 رنز تھا۔

اسکور دو رنز آگے بڑھا تو براو بھی 100 رنز کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے یوں 106 رنز کے اسکور پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ شعیب ملک 18 اور آفریدی دو رنز پر کھیل رہے تھے۔ 18 واں اوور جاری تھا ۔

18 واں اوور شروع ہوا تو اسکور 112 رنز تھا۔ شعیب ملک 21 اور شاہد آفریدی 3 ربز ہر کھیل رہے تھے لیکن پہلی ہی گیند پر شعیب ملک کو براو نے 21 رنز پر ہی آؤٹ کردیا۔ ان کی جگہ نعمان علی کھیلنے آئے۔

اسی اوور کی پانچویں بال پر شاہد آفریدی بھی آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 4 رنز بنائے۔ انہیں بھی براؤ ہی نے آؤٹ کیا۔ ان کی جگہ محمد الیاس کھیلنے آئے۔ اسکور سات وکٹ کے نقصان پر 117 رنز ہوگیا تھا۔

آخری اوور شروع ہوا تو تیسری بال پر محمد الیاس 2 رنز بناکر سہیل تنویر کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

نعمان علی بھی اگلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی جگہ محمد عباس آئے لیکن اوور اور اننگز کی آخری بال پر محمد عرفان بھی بولڈ ہوگئے۔ یوں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور کی طرف سے سہیل تنویر اور براؤ نے ملتان سلطانز کے تین تین، محمد نواز نے دو اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لیا۔

ملتان کی ٹیم
عمر صدیق، جیمس ونسے، جانسن چارلس، شعیب ملک، ڈینیل کرسچین، شاہد آفریدی، ٹام موریس، محمد الیاس، محمد عرفان، محمد عباس اور نعمان علی۔

کوئٹہ کی ٹیم
شین واٹسن، احسن علی، رلی روسوؤ، عمر اکمل، احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد نواز، ڈیون براؤ، سہیل تنویر، فواد احمد اور محمد حسنین۔

XS
SM
MD
LG