رسائی کے لنکس

انٹرا پارٹی الیکشن مسترد؛ پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم


فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی بلے کے انتخابی نشان سے محروم ہو گئی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رُکنی بینچ نے جمعے کی شب محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن ایکٹ کے تحت انٹراپارٹی انتخابات کرانے میں ناکام رہی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ جو پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، وہ قوانین کے مطابق نہیں تھے۔

‏الیکشن کمیشن نے سیکشن 215 کے تحت فیصلہ سنایا ہے۔ البتہ تحریکِ انصاف اس فیصلے کے خلاف اور "بلے" کے انتخابی نشان کے حصول کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہے۔

تحریکِ انصاف کے بانی رُکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی پی ٹی آئی کے پارٹی الیکشن پر اعتراضات اُٹھائے تھے۔

فورم

XS
SM
MD
LG