رسائی کے لنکس

عمران خان وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نامزد

تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود نے کہا عمران خان نے کہا کہ وہ بطور منتخب وزیراعظم پارلیمان کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف 'پی ٹی آئی' نے باضابطہ طور پر جماعت کے سربراہ عمران خان کو پاکستان کے وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس میں ہوا جس میں جماعت کے قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان سمیت دیگر راہنماؤں نے شرکت کی۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کرنے کی قرار داد پیش کی جسے جماعت نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں عمران کو باضابطہ طور پر وزارت عظمٰی کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ " آج ہم نے عمران خان کو پارلیمانی لیڈر منتخب کیا ہے۔ وہ جماعت کے سربراہ وہ پہلے ہی ہیں اور آج وہ جماعت کے پارلیمانی راہنما منتخب ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوا اور اعلان ہوا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے عمران خان ہمارے امیدوار ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر عہدوں کے بار ے میں پیر کو ہونے والے اجلاس میں غور نہیں ہوا اور ان عہدوں کے بارے میں جماعت بعد میں فیصلہ کرے گی۔

پیر کو تحریک انصاف کے اجلاس سے جماعت کے سربراہ عمران خان نے بھی خطاب کیا اور شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے بخوبي آگاہ ہیں اور ان کے بقول عمران خان نے جماعت کے اراکین سے کہا کہ وہ حکو مت میں آ کر جماعت کے انتخابی منشور پر پوری طرح عمل کریں گے۔

" انہوں (عمران خان) نے کہا کہ وہ (ملک کی) معیشت کو درپیش چیلنج سے آگاہ ہ ہیں اور اس بار میں بریفنگ لے رہیں ہیں کہ اس وقت ہماری معیشت کہاں کھڑی ہے اور ہمارے چیلنج کیا ہیں ۔"

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا " انہوں (عمران خان) نے اپنے خطاب میں ان چیلنجوں کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ ان چیلنجوں سے کیسے نمٹنا ہے اور ٹیکس دہندگان کا پیسہ اورجو قوم کا پیسہ اس کی حفاظت کیسے کرنی ہے اور اسے زیاں سے کیسے بچانا ہےاور ہم نے کفایت شعاری کے کیا اقدام کرنے ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر عہدوں کے بار ے میں پیر کو ہونے والے اجلاس میں غور نہیں ہوا اور ان عہدوں کے بارے میں جماعت بعد میں فیصلہ کرے گی۔

پیر کو تحریک انصاف کے اجلاس سے جماعت کے سربراہ عمران خان نے بھی خطاب کیا اور شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے بخوبي آگاہ ہیں اور ان کے بقول عمران خان نے جماعت کے اراکین سے کہا کہ وہ حکو مت میں آ کر جماعت کے انتخابی منشور پر پوری طرح عمل کریں گے۔

تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود نے کہا عمران خان نے کہا کہ وہ بطور منتخب وزیراعظم پارلیمان کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کریں گے۔

" ایک فیصلہ انہوں (عمران خان) نے کیا ہے جو بڑا خوش آئندہ فیصلہ ہے کہ میں خود پارلیمان میں پیش ہوکر جو بطور وزیر اعظم سوالوں کی جواب خود دوں گا تاکہ میری موجودگی سے پارلیمان کی اہمیت میں اضافہ ہو۔

سیاسی امور کے تجزیہ کار احمد بلال محبوب نے کہا کہ اگرچہ بطو ر حزب اختلاف کے رکن انہوں نے پارلیمان میں پارلیمانی کارروائی میں اپنی شرکت کو یقینی نہیں بنایا تاہم اگر وہ اب بطور وزیر اعظم پارلیمان میں باقاعدگی سے شرکت کریں گےاس سے پارلیمان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔

" اس سے پارلیمان کی عز ت ووقار میں اضافہ ہو گاا ن کے (متوقع حکومت کے) وزراء بھی آیا کریں گے اوربڑی اچھی بات ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ عمران خان اپنے اس اعلان پر پوری طرح عمل درآمد کریں گےاور پوری تیار ی کے ساتھ اپنے سوالوں کا جواب دینے کے لیے ہفتے میں ایک بار پارلیمان کے سامنے پیش ہوں گے"

پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اور جماعت کو قومی اسمبلی کی لگ بھگ 115 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

پارلیمان کی ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے جماعت کو 172 ارکان کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہے۔ تاہم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جماعت کو وفاق میں حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ ارکان قومی اسمبلی کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG