رسائی کے لنکس

پی ٹی آئی: 14 اگست کو ’سونامی مارچ‘ کا اعلان


بقول عمران خان، 11مئی کے انتخابات والی رات 11 بج کر 20منٹ پر، جبکہ صرف 15 فیصد انتخابی نتائج آئے تھے، میاں نواز شریف نے کس کے کہنے پر ’وکٹری اسپیچ کی؟‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے حکومت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں جمعہ کی رات عوامی جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو 14اگست کو اسلام آباد میں’سونامی مارچ‘ کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مارچ میں کم از کم 10لاکھ افراد جمع کریں گے۔

عمران خان نے کئی مطالبات پیش کئے۔ ان کا پہلا مطالبہ یہ تھا کہ 11مئی کے انتخابات والی رات 11 بج کر 20منٹ پر، جبکہ صرف 15 فیصد انتخابی نتائج آئے تھے میاں نواز شریف نے کس کے کہنے پر ’وکٹری اسپیچ‘ کی؟ دوسرے مطالبے کے طور پر انہوں نے کہا کہ، ’سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا الیکشن میں کیا رول تھا؟‘

ان کا کہنا تھا کہ’35حلقوں میں ووٹ مسترد کرنے کا حکم کس نے دیا؟‘ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے، ’فافین‘ کی رپورٹ کے مطابق جو 90 فہرستوں میں تبدیلیاں ہوئیں وہ کس کے حکم پر ہوئیں؟

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پنجاب پولیس نے کسی پر بھی گولی چلائی تو اس کے خلاف وہ خود سخت ترین کارروائی کریں گے۔ خطاب کے دوران انہوں نے دوسری جماعتوں کو بھی اپنے ساتھ ملکر چلنے کی دعوت دی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ نئے پاکستان کے لئے نیا الیکشن کمیشن بنایا جائے۔


عمران خان کے مذکورہ مطالبات اور جمعہ کو بہاولپور میں ہونے والے جلسے سے متعلق اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرقانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان کی الزام تراشی سن سن کر عوام کے کان پک گئے ہیں۔ بقول اُن کے ’عوام اب اس بات میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخواہ میں کون کون سی تبدیلیاں لائے ہیں؟‘

عمران بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، عابد شیر علی
وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما،خواجہ سعدرفیق نے اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان کہتے ہیں10لاکھ لوگ آئیں گے،وقت پردیکھیں گے کہ10لاکھ ہیں یا10ہزار۔ادھر، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر کا کہنا تھا کہ ’عمران خان بالغ نظری کا مظاہرہ کریں‘۔

XS
SM
MD
LG