رسائی کے لنکس

پاکستان تحریک انصاف ملتان کی سیٹ جیت گئی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان میں اتوار کے روز ہونے والے PP-218 کے بائی الیکشن میں غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک واصف مظہر ران نے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ملک ارشد ران کو شکست دے دی ہے اور یوں پی ٹی آئی نے اپنی یہ نشست برقرار رکھی ہے۔

یہ سیٹ پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ملک مظہر عباس ران کے جنوری میں انتقال کر جانے کے باعث خالی ہو گئی تھی۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے اُمیدوار ملک واصف مظہر ران نے 47,670 ووٹ حاصل کئے جبکہ اُن کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ملک ارشد ران کو 39,254 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کو مسلم لیگ نون کی حمایت بھی حاصل تھی۔

ان دونوں کے علاوہ تین آزاد اُمیدوار بھی میدان میں تھے جن میں سے تحریک لبیک پاکستان کے حمایت یافتہ اُمیدوار محمد اسرارالحق چیمہ کو 1,146 ووٹ ملے۔

اس انتخاب کیلئے ووٹر ٹرن آؤٹ 45.62 فیصد رہا۔

جیتنے والے ملک واصف مظہر ران پی ٹی آئی کے انتقال کر جانے والے ایم پی اے ملک مظہر عباس ران کے بیٹے ہیں۔

XS
SM
MD
LG