رسائی کے لنکس

نیٹو حملے پر عوامی رد عمل


نیٹو حملے پر عوامی رد عمل
نیٹو حملے پر عوامی رد عمل

مہمند ایجنسی میں پاکستانی فوج کی دو سرحدی چوکیوں پر 26 نومبر کو نیٹو کے حملے کے خلاف مختلف حلقوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور حکومت پر زور دیا جا رہا ہے کہ اب وقت آ گیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون پر نظر ثانی کرتے ہوئے مستقبل کی راہ کا تعین کیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ مستقبل میں پاکستانی حکومت کو برابری کی بنیاد پر امریکہ سے تعلقات استوار رکھنے کے لیے لائحہ عمل وضع کرنا ہو گا۔

لیکن اس آراء کا بھی اظہار کیا گیا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کا مکمل خاتمہ فوری طور پر ممکن نہیں اور نا ہی دونوں ممالک کے تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نا ہو سکے۔

XS
SM
MD
LG