رسائی کے لنکس

پنجاب میں لاک ڈاؤن میں نو مئی تک توسیع


Punjab chief minister, Usman Bozdar
Punjab chief minister, Usman Bozdar

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں نو مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا ہے اور یہ کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے۔

عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2 بجے سے صبح 4 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے؛ جبکہ رمضان المبارک کے دوران اجتماعی سحری و اجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی۔

گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز و سپر مارکیٹس (صرف گروسری، پھل اور سبزیوں کے سیکشن) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

آپٹیشنز شاپس، بیکریاں، زرعی ادویات، بیچ، کھاد کی دکانیں اور آٹو ورکشاپ بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہنے کے ساتھ زرعی مشینری کے ورکشاپ، سپیئر پارٹس کی دکانیں اور وینڈرز کو بھی مقررہ اوقات میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دودھ دہی کی دکانیں، پولٹری اور مرغی کے گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹ اور نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے، جبکہ میڈیکل سٹورز اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔

اعلامیے کے مطابق مساجد کے لئے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔ مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدر آمد کی مانیٹرنگ کریں گی۔

XS
SM
MD
LG