رسائی کے لنکس

شیخوپورہ: پولیس کارروائی میں 'چار دہشت گرد ہلاک'


Swedish teenage climate activist Greta Thunberg waves from a yacht as she starts her trans-Atlantic boat trip to New York, in Plymouth, Britain.
Swedish teenage climate activist Greta Thunberg waves from a yacht as she starts her trans-Atlantic boat trip to New York, in Plymouth, Britain.

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مارے جانے والے شدت پسند مبینہ طور پر حساس تنصیبات پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ضلع شیخوپورہ میں ایک کارروائی کے دوران چار مشتبہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب (سی ٹی ڈی ) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بدھ کی شب ضلع شیخوپورہ کے نواحی علاقے ماچھی کے ، میں کی گئی۔

’سی ٹی ڈی‘ ترجمان کے مطابق مارے جانے والے شدت پسند مبینہ طور پر حساس تنصیبات پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تاہم نا تو اس کارروائی اور نا ہی اس میں مارے جانے والوں کے متعلق معلومات کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہو سکی۔ کیوں کہ یہ کارروائی رات کی تاریکی میں کی گئی اور بعد میں بھی میڈیا کو اُس مقام پر نہیں لے جایا گیا۔

بیان کے مطابق پولیس کو یہ اطلاعات ملی کہ کالعدم شدت پسند گروپ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے مبینہ سات آٹھ شدت پسند ماچھی کے قصبے کے قریب واقع ایک تیل ڈپو کے قریب چھپے ہوئے تھے اور جب انھیں ہتھیار پھینکنے کے لیے کہا گیا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر دھماکہ خیز مواد، کلاشنکوف رائفلز، پستول اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تین یا چار مشبہ شدت پسند رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

حالیہ مہینوں میں صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں القاعدہ، داعش اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے عسکریت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG