رسائی کے لنکس

عالمی استحکام، سکیورٹی مشترکہ ذمہ داری: پیوٹن


امریکہ کے یوم آزادی کے موقعے پر، روسی صدر نے امریکی صدر کو بھیجے گئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ اور روس دونوں ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی استحکام اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدام کریں

روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے امریکی یوم ِآزادی کے موقعے پر امریکی صدر براک اوباما کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے، جس میں اُنہوں نے زور دے کر کہا ہے کہ روس اور امریکہ کو بہتر تعلقات استوار کرنے چاہیئں۔

جمعے کے روز بھیجے گئے پیغام میں، روسی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات فی الوقت سرد مہری کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم، اختلافات کے باوجود، اِنھیں برابری کی بنیاد پر قائم ہونا چاہیئے۔

روسی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عالمی استحکام اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں اور اس حوالے سے اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے پوری دنیا کے مفاد کے لیے اکٹھے ہو کر کام کریں اور آپس میں تعاون کریں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور روس کے تعلقات یوکرین کی صورتحال کے بعد سے کشیدگی اور سرد مہری کا شکار ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین میں مداخلت بند کرنی چاہیئے، ورنہ دوسری صورت میں، امریکہ اور یورپی یونین روس پر کڑی معاشی پابندیاں عائد کریں گے۔

XS
SM
MD
LG