رسائی کے لنکس

روس بچے ہوئے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کرے گا: صدر پوٹن


فائل
فائل

اُن کے بقول، ’’جدید دنیا کو زیادہ متوازن اور محفوظ بنانے کے سلسلے میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے‘‘۔ اس بات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ روس اپنا گولہ بارود شڈول سے تین برس پہلے تلف کر ریا ہے، پوٹن نے نکتہ چینی کی کہ امریکہ ایسا نہیں کر رہا

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ آج کے دِن روس اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کرے گا، جسے اُنھوں نے ’’تاریخی واقعہ‘‘ قرار دیا۔

ٹیلی ویژن خطاب میں پوٹن نے کہا کہ ’’آج روس کے کیمیائی اسلحے کے ذخیرے کا باقی کیمیائی مواد تلف کیا جائے گا‘‘۔

اُن کے بقول، ’’جدید دنیا کو زیادہ متوازن اور محفوظ بنانے کے سلسلے میں یہ ایک بہت بڑا قدم ہے‘‘۔

اس بات کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ روس اپنا گولہ بارود شڈول سے تین برس پہلے تلف کر ریا ہے، پوٹن نے نکتہ چینی کی کہ امریکہ ایسا نہیں کر رہا۔

روسی خبر رساں اداروں نے پوٹن کے حوالے سے کہا ہے کہ ’’جب معاملہ کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا ہو، تو بدقسمتی سے امریکہ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا؛ اُنھوں نے پہلے ہی کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کا نظام الاوقات تین بار پیچھے کر دیا ہے‘‘۔

پوٹن نے کہا کہ امریکہ نے اپنے تمام کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی ذمہ داری پوری کرنے کے کام کو مؤخر کیا ہے، اس بنا پر کہ اس کے پاس مالی وسائل کی کمی ہے۔

XS
SM
MD
LG