رسائی کے لنکس

پوٹن کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ، کیا اسرائیل حماس تنازع میں ثالثی کی خواہش کا غماز ہے؟


سعودی ولی عہد اور روسی صدر پوتن : فائل فوٹو
سعودی ولی عہد اور روسی صدر پوتن : فائل فوٹو

کریملن نے منگل کے روز بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران بات چیت میں اسرائیل حماس جنگ پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ادھر، ایرانی صدر بھی اس ہفتے ماسکو جائیں گے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ پوٹن بدھ کے روز دونوں ممالک کے دورے کریں گے۔ پیسکوف نے کہا کہ بات چیت میں دو طرفہ تعلقات، اسرائیل حماس جنگ اور دوسرے بین الاقوامی مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوپیک پلس کے تحت تیل کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ پوٹن کے دورے کا اعلان سب سے پہلے ان کے خارجہ امور کے مشیر یوری اوشاکوف نے پیر کے روز روسی نیوز ادارے ’’لائف نیٹ ورک‘‘ سے بات کرتے ہوئے کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے ان دوروں کی حتمی تاریخ نہیں بتائی تھی۔

ولادی میر پوتن اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
ولادی میر پوتن اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

لائف نیٹ ورک نے خارجہ امور کے مشیراوشا کوف کے حوالے سے بتایا: ’’مجھے امید ہے کہ یہ مذاکرات بہت سود مند ثابت ہوں گے۔ ان مذاکرات کو ہم بے حد اہم سہجھتے ہیں۔‘‘

پوٹن کا یہ دورہ ایک ایسے وقت پر ہو رہا ہے جب روس مشرق وسطی کے تنازعے میں ثالث کے حوالے سے پیش رفت کا خواہاں ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یہ بھی بتایا کہ پوٹن جمعرات کے روز ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو خوش آمدید کہیں گے۔ روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے اکتوبر میں چین کا دورہ کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نےسابق سوویت یونین میں شامل ریاستوں کے متعدد دورے کئے ہیں۔

اس رپورٹ کی تفصیل ایسوسی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہے۔

فورم

XS
SM
MD
LG