رسائی کے لنکس

روس امریکہ تعلقات کی بحالی میں مدد دی جائے: پوٹن


سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے، پوٹن نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات سرد جنگ کے وقت سے لے کر اب تک کی نچلی ترین سطح پر ہیں

صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی کاروباری افراد پر زور دیا ہے کہ وہ روس امریکہ تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد دینے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے، پوٹن نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات سرد جنگ کے وقت سے لے کر اب تک کی نچلی ترین سطح پر ہیں۔

پینل سے ملاقات کے دوران، پوٹن نے فورم میں شریک امریکی شرکا پر زور دیا کہ ’’معمول کا سیاسی مکالمہ جاری کرنے کے لیے۔۔۔ نئے منتخب صدر اور اُن کی انتظامیہ کی مدد کی جائے‘‘۔

اُنھوں نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ وہ روس میں امریکی کاروبار کی حالت میں بہتری لانے کی کوشش کریں گے۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ رابطوں کے بارے میں، کانگریس اور ’ایف بی آئی‘ کی تفتیش کے نتیجے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے بہتر تعلقات کی روسی خواہشات پر پانی پھر گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG