رسائی کے لنکس

طاہر القادری لاہور پہنچ گئے، پیر کو پارٹی کی 'کور کمیٹی' کا اجلاس طلب


فائل

عوامی تحریک کے کارکن ہاتھوں میں بینرز اور طاہر القادری کی تصاویر اٹھائے اپنے قائد کے استقبال کے لیے صبح سویرے ہی ائیرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئے تھے

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ لاہور آمد پر، عوامی تحریک کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں خوش آمدید کہا۔


ڈاکٹر طاہرالقادری قطر ائیر ویز کی پرواز QR-628 سے براستہ قطر کینیڈا سے پاکستان پہنچے ہیں۔

اس موقع پر ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

عوامی تحریک کے کارکن ہاتھوں میں بینرز اور طاہر القادری کی تصاویر اٹھائے اپنے قائد کے استقبال کے لیے صبح سویرے ہی ائیرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔

سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری نے لاہور میں موجود اپنی رہائشگاہ 299۔ایم ماڈل ٹاؤن پہنچتے ہی عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت طاہر القادری کریں گے، جس میں وکلا سے سانحہ ماڈل ٹائون پر مشاورت کریں گے۔ کور کمیٹی میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام 21 رمضان المبارک سے شروع ہونے والے 'شہر اعتکاف' کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG