رسائی کے لنکس

قمرالزماں کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں ہلاک


قمر الزماں کائرہ اور ان کے صاحب زادے اسامہ قمر کائرہ
قمر الزماں کائرہ اور ان کے صاحب زادے اسامہ قمر کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی صدر قمرالزمان کائرہ کا جواں سال بیٹا اسامہ قمر کائرہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے اسامہ کی ٹریفک حادثہ میں ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

اکیس سالہ اسامہ کائرہ گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا۔

پولیس حکام کے مطابق اسامہ کائرہ کی کار جی ٹی روڈ پر اچانک بے قابو ہو کر ایک درخت سے ٹکرانے کے بعد تباہ ہو گئی، جس سے اسامہ کائرہ موقع پر ہلاک اور گاڑی میں موجود ان کے ایک دوست حمزہ بٹ شدید زخمی ہو گئے۔

قمرالزمان کائرہ کو یہ اطلاع اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے دیگر قائدین کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے دی، جس نے انہیں بتایا کہ آپ کے صاحبزادے کا لالہ موسیٰ میں حادثہ ہوا ہے۔ جس پر قمرالزمان کائرہ نے فوراً گھر سے رابطہ کیا جہاں انہیں بیٹے کی ہلاکت کا بتایا گیا، جس پر پریس کانفرنس ختم کر دی گئی اور قمر زمان کائرہ اسی وقت لالہ موسیٰ روانہ ہو گئے۔

حادثے کا شکار ہونے والی کار
حادثے کا شکار ہونے والی کار

سیاسی و حکومتی شخصیات کا اظہار تعزیت

قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی ہلاکت پر حکمراں جماعت تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم، عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG