رسائی کے لنکس

قطر ۔ فی کس سالانہ آمدنی کے اعتبارسے امیرترین ملک


قطر ۔ فی کس سالانہ آمدنی کے اعتبارسے امیرترین ملک
قطر ۔ فی کس سالانہ آمدنی کے اعتبارسے امیرترین ملک

خلیجی ریاست قطر کا شمار بے شک رقبے کے لحاظ سے چھوٹے ممالک میں ہوتا ہو لیکن فی کس آمدنی کے لحاظ سے فی الوقت قطر دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا ہے جبکہ 3مزید مسلم ممالک بھی دنیا کے 15امیرترین ملکوں میں شامل ہوگئے ہیں۔
امریکا کے معروف جریدے ”فوربس “کی جانب سے دنیا کے امیرترین ممالک کی فہرست ازسرے نوترتیب دی گئی ہے جس کے مطابق17 لاکھ کی آبادی رکھنے والی خلیجی ریاست قطرپہلے نمبر ہے جس کی وجہ اصل وجہ قطر میں موجود تیل و گیس کے ذخائر ہیں۔
امیر ترین ممالک کی فہرست میں لکسمبرگ کا نمبر دوسرا، سنگاپور کا تیسرا، ناروے کا چوتھا، برونائی کاپانچواں، متحدہ عرب امارات کا چھٹا، امریکہ کا ساتواں، ہانگ کانگ کا آٹھواں، سوئٹزرلینڈ کا نواں، نیدرلینڈ کا دسواں، آسٹریلیا کا گیارواں ، آسٹریا کا بارہواں، آئرلینڈ کا تیرواں ، کینڈا کا چودھواں اور کویت کا پندرہ واں نمبر ہے۔
فہرست کو ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) اور فی کس آمدنی کے حساب سے ترتیب دیا گیا ہے۔ قطر کی فی کس آمدنی سب سے زیادہ یعنی88ہزار 466 ڈالر سالانہ سے کچھ زیادہ ہے۔ قطر 2022ء میں ہونے والے عالمی کپ فٹ بال اور سن 2020 کے اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے کا بھی شرف حاصل کررہا ہے۔ ان کھیلوں کے سبب قطر میں مزید منافع بخش سرمایہ کاری کی توقع ہے۔
فوربس کے مطابق قطری حکومت اس وقت ملکی انفراسٹرکچر ،پر بھرپور توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ڈیپ واٹر سی پورٹ ، ائیرپورٹ اور ریلوے نیٹ ورک کوبہتر سے بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے اور ان شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قطر نے باقی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
میگزین نے سنگاپور کے تیسرے نمبر پر رہنے کی وجہ وہاں کی ٹیکنالوجی ، مینوفیکچرنگ اور فنانشیل حب ہونے کو قرار دیا ہے۔ وہاں کی فی کس آمدنی 56700ڈالر کے قریب ہے ۔
فوربس نے غریب ممالک کی فہرست میں افریقی ممالک کو شمار کیا ہے۔ نازک سیاسی اور معاشی صورتحال کے سبب افریقی ممالک برونڈی، لائبیریااور ڈیموکریٹک ری پبلک کانگو غریب ممالک میں سرفہرست ہیں جہاں کی فی کس آمدنی بالتریب چار سو ، تین سو چھیاسی اور تین سو بارہ ڈالر بتائی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG