رسائی کے لنکس

قطر میں داخلے پر پاکستانیوں کے لیے 30 روز کا سیاحتی ویزہ


قطر کا سیاحتی ویزا
قطر کا سیاحتی ویزا

قطرکا30روزکاسیاحتی ویزہ ایئرپورٹ پرجاری کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے آنے والے پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس 5ہزار ریال یا اس کے برابر کسی بھی کرنسی میں رقم یا کریڈٹ کارڈ موجود ہو

خلیجی ملک قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ملک میں داخل ہونے پر تیس روز کا سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں قطر کے سفارت خانے کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہا گیا ہے کہ قطرکا 30 روز کا سیاحتی ویزہ ائیرپورٹ پرجاری کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے آنے والے پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کے پاس 5ہزار ریال یا اس کے برابر کسی بھی کرنسی میں رقم یا کریڈٹ کارڈ موجود ہو۔

اس کے علاوہ قطرکے ویزے کے حصول کیلئے اپنا ریٹرن ٹکٹ دکھانا بھی لازمی ہوگا جبکہ ویزے کیلئےدرخواست گزارکے پاسپورٹ کی معیاد کا 6 ماہ باقی ہونا بھی ضروری ہوگا۔

ان تمام ضروری چیزوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے آنے والے شہریوں کے پاس پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان اور قطر کے درمیان گذشتہ کچھ عرصہ میں تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے اور پاکستان کے قطر کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والے تربیتی مشاق طیارے قطر کو فروخت کیے جارہے ہیں۔

قطر کے شاہی خاندان کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بھی قریبی روابط ہیں اور پانامہ کیس کی تحقیقات کے دوران قطر کے شہزادہ جاسم کی طرف سے سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک خط بھی نواز شریف کے حق میں لکھا گیا لیکن یہ خط بھی نوازشریف کو نااہلی سے نہ بچا سکا۔ البتہ پورے ملک میں قطری خط کا تذکرہ کئی ماہ تک سننے میں آتا رہا۔

XS
SM
MD
LG