رسائی کے لنکس

ہوانگ فیملی کو سفر کی اجازت دی جائے: کیری


فائل
فائل

اتوار کو محکمہٴخارجہ کے ایک بیان میں، امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر کی عدالتی چھان بین کے نتائج پر مبنی دستاویز سے، ہوانگ فیملی کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے

امریکی وزیر خارجہ، جان کیری نے قطر کی اپیلز عدالت کی طرف سے میتھیو اور گریس ہوانگ کی سزا موقوف کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

محکمہٴخارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں، اُنھوں نے کہا ہے کہ عدالتی چھان بین کے نتائج پر مبنی دستاویز سے، ہوانگ فیملی کی بے گناہی ثابت ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اُن کی بچی کی الم ناک موت کے بعد 22 ماہ سے جاری عدالتی کارروائی کے باعث، ہوانگ فیملی کے المیے میں اضافہ ہوتا گیا ہے؛ اور یہ کہ، اب وقت آگیا ہے، اور جیسا کہ اپیلز کورٹ نے بھی کہا ہے کہ ہوانگ فیملی کو اپنے وطن واپس جانے دیا جائے۔

جان کیری نے کہا کہ اس معاملے میں مزید تاخیر پر امریکہ کو سخت تشویش ہے، جس کے باعث، اُن کی روانگی کو روکا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اُنھوں نے قطری وزیر خارجہ، خالد بن محمد العطیہ سے گفتگو کرکے اُن پر زور دیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائے؛ اور بغیر کسی تاخیر کے، اُنھیں امریکہ لوٹنے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG