رسائی کے لنکس

پاپوا نیوگنی میں شدید زلزلہ، سونامی کا انتباہ جاری


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جزائر پر مشتمل یہ ملک حلقہ آتش "رنگ آف فائر" نامی خطے کے قریب بحرالکاہل میں ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں ارضیاتی، عمل زلزے اور آتش گیر مادہ کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔

پاپوا نیوگنی میں منگل کو آنے والے شدید زلزے کے بعد جزیروں پر مشتمل اس ملک کے ساحلی علاقوں میں کم شدت کی سونامی لہروں کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7.4 بتائی گئی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ 63 کلومیٹر گہرائی میں آیا جس کا مرکز جزیرہ نیو برطانیہ کے قصبے کوکوپو سے 133 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

بحرالکاہل کے سونامی سے متعلق انتباہ جاری کرنے والے مرکز کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر ایک میٹر بلند سونامی لہروں کا خدشہ ہے۔ تاہم اس خطے میں کسی اور جگہ پر سونامی آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اس علاقے میں آنے والے تازہ ترین زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی کوکوپو کے علاقے کے قریب زلزلہ آ چکا ہے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.8 تھی۔

پاپوا نیوگنی حلقہ آتش "رنگ آف فائر" نامی خطے کے قریب بحرالکاہل میں ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں ارضیاتی، عمل زلزے اور آتش گیر مادہ کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔

XS
SM
MD
LG