رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں سات افراد ہلاک


کوئٹہ میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں سات افراد ہلاک

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بلوچستان کے دارا لحکومت کوئٹہ میں بدھ کی صبح موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے کم ازکم سات افراد کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی علاقے میں یہ واقعہ ہزار گنجی فروٹ منڈی کے قریب پیش آیا اور ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ پو لیس حکام نے اس واقعہ کو فرقہ ورانہ تشدد کی کڑی قرار دیا ہے تاہم کسی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں بھی ہزارہ ٹاؤن میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک گراؤنڈ میں موجود افراد پر حملہ کر کے آٹھ افراد کو ہلاک اور پندرہ کو زخمی کر دیا تھا۔ اس واقعہ کی ذمہ داری ایک کالعد م مذہبی تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی ۔

XS
SM
MD
LG