رسائی کے لنکس

حبیب جالب کے قتل کے خلاف بلوچستان میں جزوی ہڑتال


حبیب جالب (فائل فوٹو)
حبیب جالب (فائل فوٹو)

بلو چستان نیشنل پارٹی کے مر کزی جنر ل سیکر ٹری اور سابق سینیٹرحبیب جالب کی ہلاکت کے خلاف بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ بی این پی کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات آغا حسن بلو چ نے وائس آف امر یکہ کو بتایا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے ۔

دوسر ی طرف پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کو ئٹہ شہر میں بعض مقامات پر نو جوانوں نے دُکانوں کو زبردستی بند کرانے کی کو شش کی جس پر پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے آنسوگیس کا استعمال کر نوجوانوں کو منتشر کر دیا۔

ڈی آئی جی آپریشن حامد شکیل نے بتایا کہ حبیب جالب کے قتل کے سلسلے میں30 افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک مشتبہ دہشت گرد کا تصویر ی خاکہ بھی جار ی کر دیا گیا ہے اور اس کے علاوہ ملزم کے بارے میں اطلاع دینے والے کو دس لاکھ روپے کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

انسانی حقوق کی علمبردار غیر سرکاری تنظیم ہیومین رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے ترجمان زمان خان نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حبیب جالب بلوچ عوام کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے تھے اور حکومت کو چاہیئے کہ ایسے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

بلوچستان کے بارے میں مختلف کتابوں کے مصنف اور تجزیہ نگار انور ساجدی کا کہنا ہے کہ اگرغیر مسلح جدوجہد کے حامی لوگ قتل ہوتے رہے تواس سے اُن لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوگی جو آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

چمن کے نزدیک پاک افغان سرحد (فائل فوٹو)
چمن کے نزدیک پاک افغان سرحد (فائل فوٹو)

اُدھر بلو چستان کے جنوبی شہر خضدار میں مسلسل پانچ روز سے جاری ہڑتال کے باعث شہر میں اشیاء خورد نوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے خضدار کے مقامی صحافیوں کے مطابق شہر میں روزانہ اُجر ت پر کام کرنے والے غر یب لوگوں اور مر یضو ں کو مسلسل ہڑتال کے باعث سنگین مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا رہا ہے ۔

خیا ل رہے کہ بلو چستان میں ایک ہفتے کے دوران بی این پی کے جنرل سیکر ٹری حبیب جالب نیشنل پارٹی کے مر کزی رہنما اور سابق نا ظم تر بت مو لا بخش دشتی کو نا معلوم افراد نے قتل جب کہ بلوچستان سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے مز کزی نائب صدر حمید بلو چ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا ۔

XS
SM
MD
LG