رسائی کے لنکس

کوئٹہ : زائرین کی بس پر فائرنگ دو ہلاک


An injured passenger of the Seastreak Wall Street ferry is aided by firefighters, New York, January 9, 2013.
An injured passenger of the Seastreak Wall Street ferry is aided by firefighters, New York, January 9, 2013.

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کو ئٹہ کے مغر بی بائی پاس کے علاقے میں تفتان سے کو ئٹہ آنے والے زائرین کی بس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں دوافراد ہلاک اورسات زخمی ہو گئے۔

ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں سوار تھے اور جوں ہی بس مغر بی بائی پاس کے قریب پہنچی تو اُنھوں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کو ئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں سے ہر سال ہزاروں شیعہ زائر ین کو ئٹہ سے تفتان کے راستے ایران اور عراق جاتے ہیں، جہاں کر بلا اور دیگر مذہبی مقامات کی زیارت کے بعد اسی راستے سے واپس کوئٹہ پہنچتے ہیں ۔

بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث کو ئٹہ سے تفتان اور تفتان سے واپس کو ئٹہ آتے ہوئے ان زائرین کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں تاہم حکام کے مطابق بدھ کوتفتان سے آنے والے زائرین نے پو لیس کو اپنی آمد کی اطلاع نہیں دی تھی۔

XS
SM
MD
LG