رسائی کے لنکس

logo-print

راحت حادثے کے وقت اپنے فارم ہاؤس سے گھر واپس جارہے تھے ان کی گاڑی سامنے کی سمت سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی۔

پاکستان کے شہرہ ِآفاق گلوکار راحت فتح علی خان سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی شام لاہور کی بیدیاں روڈ پر پیش آیا۔ اس وقت ان کا ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

لاہور کی ریسکیو ٹیموں کے مطابق راحت کے چہرے اور پیٹھ پر کچھ زخم آئے ہیں تاہم ڈاکٹرز نے انہیں فوری امداد دے کر آرام کا مشورہ دیتے ہوئے اسپتال سے فارغ کردیا ہے البتہ ان کے ڈرائیور سلیم کی ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راحت حادثے کے وقت اپنے فارم ہاؤس سے گھر واپس جا رہے تھے ان کی گاڑی سامنے کی سمت سے آنے والی ایک اور گاڑی سے ٹکرا گئی۔ راحت کو گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کے باعث زخم آئے۔
XS
SM
MD
LG