رسائی کے لنکس

'دبنگ-تھری' سے راحت فتح علی کے گانے نکال دیے گئے


سلمان خان کی 'دبنگ' سیریز کے تحت پہلی فلم 2012 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کی کامیابی میں جتنا حصہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا ہے کم و بیش اتنا ہی بڑا حصہ راحت فتح علی کی آواز میں گائے جانے والے گانوں 'تیرے مست مست دو نین' اور 'نینا بڑے دغا باز رے' کا بتایا جاتا ہے۔

فلم سے پہلے گانوں کی ریلیز اور ان کا ہِٹ ہو جانا فلم کو کامیاب کر دیتا ہے یہ بالی ووڈ کی روایت رہی ہے۔

سلمان خان پر پکچرائز کیے جانے والے راحت فتح علی خان کے دیگر گانوں نے بھی سلمان کی فلم کو ہٹ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جیسے 'جگ گمیایا' بھی راحت فتح علی نے ہی گایا تھا۔

فلم بینوں کو تشویش ہے کہ سلمان خان کی اگلی فلم 'دبنگ تھری' 20 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن ابھی تک راحت فتح علی کا گایا ہوا کوئی گانا ریلیز کیوں نہیں ہوا؟

فلم بینوں کی اس تشویش کے حوالے سے جب وائس آف امریکہ نے راحت فتح خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم کے لیے انہوں نے اپنی آواز میں دو گانے ریکارڈ کرائے تھے لیکن انہیں ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

اس کی تفصیلی وجہ بتاتے ہوئے راحت فتح علی خان کے مینیجر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ سلمان خان اور راحت فتح علی کے درمیان تعلقات میں کوئی بگاڑ نہیں آیا بلکہ ان کے دو گانے بھارت میں موجودہ فضا کو دیکھتے ہوئے ڈراپ کیے گئے۔

ان کے بقول یہ قدم عوامی جذبات کو دیکھتے ہوئے بطور احتیاط اٹھایا گیا ہے۔

سلمان احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح پہلی فلم دبنگ میں راحت فتح علی نے دو گانے گائے تھے تیسری فلم یعنی ڈبنگ تھری کے لیے بھی انہوں نے 2 گانے اپنی آواز میں ریکارڈ کرائے تھے جو بعد میں ڈراپ کر دیے گئے۔

ادھر راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ مزید تنازعات پیدا ہوں۔ تنازعات سے فلم متاثر ہوتی ہے جو میرے نزدیک اچھا نہیں۔ کچھ لوگ جان کر بھی تنازعات پیدا کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG