پنجاب کے شہر رحیم یارخان کی تحصیل صادق آباد میں جمعرات کی صبح مسافر ٹرین ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جب کہ 60 سے زائد مسافر زخمی ہیں۔
رحیم یار خان میں خوف ناک ٹرین حادثہ

1
حادثہ لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو پیش آیا جو لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی۔

2
حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔ بعد ازاں امدادی اہلکار اور پولیس بھی جائے واقعہ پر پہنچے۔

3
حادثے کے زخمیوں کو صادق آباد اور رحیم یار خان کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

4
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ بروقت کانٹا تبدیل نہ کرنے کے باعث پیش آیا۔ تاہم حادثے کی اصل وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا۔