رسائی کے لنکس

بارشوں سے ملک کے بالائی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر


بارشوں سے ملک کے بالائی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر
بارشوں سے ملک کے بالائی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر

پاکستان بھر بالخصوص اس کے زیر انتظام کشمیر اور شمالی علاقوں میں شدید بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو ئے۔ اکتوبر 2005 ء میں پاکستانی کشمیر میں زلزلے کے دوران قدرتی طو ر پر بننے والی ”زلزال“ جھیل کا بند بھی شدید بارش سے ٹوٹ گیا ہے جس سے دو درجن سے زائد مکان زیر آب آ گئے ہیں تاہم اس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق بارشوں کے حالیہ سلسلے کے دوران ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں متعدد افراد کچے مکان گرنے سے ہلاک ہو گئے ہیں ۔ گلیات اور پہاڑی علاقوں میں برف باری اور بارشوں سے بعض علاقوں میں سٹرکیں بند ہیں اور لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ منگل کو پانچویں روز بھی وقفے وقفے سے جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG