ترجمان کا کہنا ہے کہ ’نیشنل سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول‘ کی ٹیم منگل کے روز ہی جودھ پور پہنچی ہے، جہاں وہ دو دن تک اس وبا کے پھوٹ پڑنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی
بھارت کے سب سے بڑے سیاحتی مرکز، ریاست راجھستان میں سوائن فلو پھیلنے سے اس سال 76 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بدھ کے روز سرکاری عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پورے بھارت میں’ ایچ ون این ون‘ نامی وائرس سے ہونے والی ایک تہائی اموات صرف راجھستان میں ہوئی ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ یہ وبا تیزی سے پھیلی ہے۔
راجھستان کے شہر مرعوب کر دینے والے قلعوں اور محلات کی وجہ سے ، غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ تاہم، عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کسی غیر ملکی کا اس وائرس سے متاثر ہونے کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
راجھستان کے محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے، خبر رساں ادارے ’روئیٹرز‘ کو بتایا کہ راجھستان میں 8700 افراد کےخون کے نمونے لئے گئے تاکہ ان میں ’ایچ ون این ون‘ وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی جاسکے۔ تاہم، منگل تک، صرف 1976 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو سکی۔
سب سے زیادہ لوگ، راجھستان کے جودھ پور ضلع میں سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں 76 میں سے 23 اموات ہوئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’نیشنل سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول‘ کی ٹیم منگل کے روز ہی جودھ پور پہنچی ہے، جہاں وہ دو دن تک اس وبا کے پھوٹ پڑنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی۔ نیشنل سینٹر فور ڈیزیز کنٹرول کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق، ملک بھر میں اب تک سوائن فلو کے 4571 مریض سامنے آ چکے ہیں اور اس وائرس سے 169 اموات کی تصدیق ہو سکی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں اس بیماری کا پھیلنا عام بات ہے، مگر اس پیمانے پر اس کا پھیلاؤ، اس برس شدید سرد موسم کی وجہ سے ہے۔
فیس بک فورم