رسائی کے لنکس

مہدی حسن : راجستھان کی علاج و مالی معاونت کی پیشکش


مہدی حسن : راجستھان کی علاج و مالی معاونت کی پیشکش
مہدی حسن : راجستھان کی علاج و مالی معاونت کی پیشکش

اُن کے مداحوں کی محبت کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ بھارت کی مساجد کے ساتھ ساتھ مندروں میں بھی اُن کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں

مہدی حسن کا بھارتی ریاست راجستھان سے ’جنم کا رشتہ‘ ہے۔ وہ اِسی ریاست کے ایک چھوٹے سے علاقے لونا میں پیدا ہوئے تھے۔ شاید اسی رشتے کو نبھاتے ہوئے راجستھان کی حکومت نے مہدی حسن کے بھارت میں علاج معالجے اور خرچ ہونے والے تمام اخراجات خود برداشت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

بھارت کے سب سے بڑے خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا، نجی ٹی وی چینل زی نیوز اور آئی بی این لائیو کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوٹ نے مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں بھارت میں علاج اوراس سلسلے میں مالی معاونت کی پیشکش کی۔

وزیراعلیٰ نے ریاست کے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ مہدی حسن کے اہل خانہ سے رابطے میں رہیں۔

دوسری جانب، مہدی حسن کی شدید علالت پر ان کے بھارتی مداحوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ راجستھان میں مقیم ان کے بچپن کے دوست نارائن سنگھ شیخاوت اور دیگر افراد مہدی حسن کی جلد صحت یابی اور درازی عمر کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔

مہدی حسن سے ان کے مداحوں کی محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتاہے کہ بھارت کی مساجد کے ساتھ ساتھ مندروں میں بھی اُن کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG