رسائی کے لنکس

راجیو شاہ، امریکہ کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی کے نئے سربراہ


کامیاب ترقیاتی کام صرف اُسی وقت ہوسکتے ہیں، جب امداد لینے والا ملک مکمل طور پر کامیابی کا عزم کیے ہوئے ہو اور ”کامیابی کی بصیرت “ سے مالامال ہو۔: ڈاکٹر شاہ

راجیو شاہ نے بیرونی امریکی امداد کے اعلیٰ ترین دفتر، یو ایس ایڈ یا امریکہ کی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔


امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے جمعرات کے روز واشنگٹن میں شاہ سے اُن کے منصب کا حلف لیا۔ وزیرِ خارجہ کلنٹن نے کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ شاہ اہم تبدیلیاں لانے والے لیڈر ثابت ہوں گے جس کی یو ایس ایڈ کو ضرورت ہے۔

شاہ نے کہا کہ ایجنسی کو اپنی توجہ بدستور اپنے نصب العین پر مرکوز رکھنی چاہئیے اور اُسے اُمیدوں سے معمور امریکی خواب کو دنیا کے دُور دراز کونوں تک پھیلا دینے کے موقعے سے فائدہ اُٹھان چاہئیے۔

اس سے پہلے جمعرات کے روز 36 سالہ ڈاکٹر نے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کامیاب ترقیاتی کام صرف اُسی وقت ہوسکتے ہیں ، جب امداد لینے والا ملک مکمل طور پر کامیابی کا عزم کیے ہوئے ہو اور ”کامیابی کی بصیرت “ سے مالامال ہو۔

شاہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اپنے اُن شراکت داروں کی بات سننے کی ضرورت ہے، جنہیں وہ امداد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک اپنے منصوبوں، پروگراموں اور سرگرمیوں کے آگے بڑھانے کا حقیقی سیاسی عزم رکھتے ہوں تو واشنگٹن کوبھی اِسے تسلیم کرنا چاہئیے۔

XS
SM
MD
LG