رسائی کے لنکس

logo-print

راکھی ساونت فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کریں گی


راکھی ساونت فلم دھارا 370 کے ایک منظر میں

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت حال ہی میں پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر اتروانے پر تنازع کا شکار ہوچکی ہیں۔ انہیں سوشل میڈیا پراس حوالے سے کافی سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا یہاں تک کہ ان کے بہت سے بھارتی مداح ناراض ہوگئے اور انہیں "باغی" تک کہہ ڈالا۔

اب راکھی ساونت نے پاکستانی پرچم کے ساتھ ایک نئی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے بھارت سے پیار ہے لیکن فلم "دھارا 370" میں میرا کردار ایک پاکستانی لڑکی کا ہے اور یہ تصویر اسی فلم سے لی گئی ہے۔

راکھی ساونت کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا پر ان کے خلاف صارفین اور فینز کی جانب سے ناراضگی کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید وضاحت کے لئے راکھی ساونت نے فلم کے شوٹنگ اسپاٹ سے ہی ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلم میں ان کا کردار ایک پاکستانی لڑکی کا ہے۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ پاکستانی بہت نرم دل ہوتے ہیں اور وہ ان کا احترام کرتی ہیں۔

ان کے بقول " میں لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ فلم میں مجھے پاکستانی دکھایا گیا ہے پاکستانی لوگ بھی بہت اچھے ہوتے ہیں، میں پاکستان کی بہت عزت کرتی ہوں ان کے لوگوں کا احترام کرتی ہوں۔"

فلم " دھارا 370" یعنی 'دفعہ تین سو ستر' کی کاسٹ میں ہتین تیجوانی بھی شامل ہیں۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ریاست اتراکھنڈ میں ہوئی ہے۔ اتراکھنڈ ماضی میں ریاست اترپردیش کا ہی حصہ تھا لیکن اب یہ ایک الگ ریاست ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG