رسائی کے لنکس

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا


چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کراچی کے آفس میں ہوا۔ جبکہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہےچنانچہ منگل 7جون کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔کراچی ، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں واضح انداز میں چاند دیکھا گیا تاہم چاند نظر آنے کا باقاعدہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کیا۔

چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کراچی کے آفس میں ہوا جبکہ تمام زونل کمیٹیوں کے اجلاس مختلف شہروں میں منعقد ہوئے۔

اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں سے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق ملنے والی شہادتوں کا شرعی جائزہ لیاگیا اور انہیں درست قرار دیتے ہوئے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءنے شرکت کی اور اتفاق رائے سے ملک بھر میں چاند نظر آنےپراتفاق رائے ظاہرکیا ۔

ملک بھر میں ایک ساتھ چاند نظر آنے کا اعلان
اس بار حکومتی کوششوں سے پورے ملک میں ایک ساتھ رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ورنہ گزشتہ سالوں میں خیبرپختونخواہ کے بہت سے علاقوں میں ایک روز قبل یا سعودی عرب کے ساتھ چاند دیکھے جانے اور روزہ رکھنے کا اعلان ہوتا رہا ہے جبکہ عید بھی مختلف دنوں میں منائی جاتی رہی ہے۔

پیر کی شام پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں بھی ضلعی رویت ہلال کمیٹی اورمسجد کی مقامی کمیٹی کا اجلاس بھی پیرکو ہی ہوا ۔ دو روز قبل مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے قبل اپنی کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG