رسائی کے لنکس

پنجاب میں رینجرز کو کراچی جیسے اختیارات کیوں حاصل نہیں؟


فائل
فائل

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس نے ایک کارروائی میں دس مشتبہ دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لیکن پنجاب میں رینجرز کو وہ اختیارات حاصل نہیں جو کراچی میں رینجرز کو دیے گئے ہیں جس پر مبصرین سوال اٹھاتے رہے ہیں۔

حکومتِ پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان نے وائس آف امریکہ کے پروگرام جہاں رنگ میں میزبان قمر عباس جعفری کو بتایا کہ کراچی اور پنجاب کی صورت حال مختلف ہے اور دونوں جگہوں پر معروضی حالات کے مطابق رینجرز کو اختیارات دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں رینجرز کو پولیسنگ کے جو اختیارات حاصل ہیں وہ کراچی بدامنی کیس میں سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں دیے گئے تھے۔

اس کے برعکس ان کے بقول پنجاب میں رینجرز کو انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے تحت جو اختیارات دیے گئے ہیں ان کا اصل مقصد اور ہدف دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

تفصیلات اس رپورٹ میں سماعت فرمائیں:

پنجاب میں رینجرز کو اختیارات کیوں حاصل نہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:47 0:00

XS
SM
MD
LG