رسائی کے لنکس

’رینجرز آور‘، کراچی آپریشن سے متعلق ریڈیو پروگرام


رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ شو کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور عوام صورتحال سے بھی آگاہ ہوسکیں گے

پاکستان رینجرز نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق عوام کو تازہ کاروائیوں سے آگاہ رکھنے کے لئے ریڈیو شو شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ معلومات کے مطابق، یہ ریڈیو شو جمعہ 2 اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ شو کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور عوام صورتحال سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق، ریڈیو شو یا پروگرام کا نام ’رینجرز آور‘ ہے جو ایف ایم 101 پر شام اور رات کے اوقات میں دو مرتبہ ہر پیر سے جمعہ یعنی ہفتے میں پانچ دن پیش ہوگا۔

پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ شو کے سامعین فون پر کراچی آپریشن سے متعلق تجاویز دے سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG