رسائی کے لنکس

logo-print

راولاکوٹ میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ


راولاکوٹ میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی حکام کے مطابق ہفتے کی صبح ایک فوجی گاڑی پر خودکش بم حملے میں کم از کم دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ راولا کوٹ کے علاقے دوتھان میں کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں اس وقت چھلانگ لگا کرخود کو دھماکے سے اڑایا جب یہ موڑ کاٹ رہی تھی۔

خودکش دھماکے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی پاکستانی کشمیر میں ایک فوجی بیرک پر خودکش بم حملے میں چار فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستانی کشمیر نسبتاً ایک انتہائی پرامن علاقہ رہا ہے اور یہاں اس قسم کے دہشت گردانہ حملے عام نہیں ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہاں ہونے والے خودکش حملے دراصل ملک میں جاری دہشت گردی کی اس لہر کا ہی حصہ ہے جس میں حکومت کی طرف سے جنوبی وزیرستان میں کیے جانے والے فوجی آپریشن کے بعد شدت آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG