راولپنڈی کے تاریخی بازار کرتار پورہ میں رات گئے دن کا سماں ہے۔ رمضان میں جڑواں شہروں کے باسی سحری میں روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
تصاویر: کرتار پورہ میں سحری کی رونقیں

1
کرتار پورہ کی اس تنگ گلی کے دونوں اطراف کھانے کی دکانیں اور ٹھیلے ہیں۔ تو آپ سحری میں کیا کھائیں گے؟ مشہور زمانہ چھوٹے اور بڑے کے پائے یا مغز نہاری؟

2
یہاں پر انواع و اقسام کے نان اور روٹیاں بھی دستیاب ہیں۔ گرما گرم چنے کے ساتھ اگر تلوں والا لاہوری کلچہ ہو تو کھانے کا مزا ہی دوبالا ہو جاتا ہے۔

3
پنجاب اور خاص کر لاہور کا ناشتہ نان چنے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ کرتار پورہ میں فروخت ہونے والے انڈے چنے، انڈے کوفتے بہت لذیذ ہوتے ہیں۔

4
یہاں کھانے پینے کی اشیا کی ایک نہیں کئی دکانیں ہیں جہاں لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔ ایک دکان پر رش ہو تو کسی دوسری پر چلے جائیں لیکن ذائقے میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔