رسائی کے لنکس

شام: سرکاری فوج کے 56 اہلکار قتل


النصرہ فرنٹ کا ایک جنگجو
النصرہ فرنٹ کا ایک جنگجو

تنظیم کے مطابق قتل کا یہ واقعہ رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آیا لیکن اس کی تصدیق میں کئی دن لگ گئے۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی ایک سرگرم تنظیم نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے شام کی سرکاری فورسز کے 56 اہلکاروں کو قتل کر دیا ہے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتہ کو بتایا کہ ان افراد کو شمال مغربی صوبہ ادلب کی ابو ظہور عسکری فضائی اڈے پر گولیاں مار کر قتل کیا۔

تنظیم کے مطابق قتل کا یہ واقعہ رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آیا لیکن اس کی تصدیق میں کئی دن لگ گئے۔

یہ فضائی اڈہ شام کی فوج کا اس صوبے میں آخری مضبوط گڑھ تھا جس پر نو ستمبر کو باغیوں اور القاعدہ سے منسلک النصرہ فرنٹ قبضہ کر لیا تھا۔

باغیوں کے "فاتحین کی فوج" نامی اتحاد نے رواں سال ہی صوبے کے مرکزی شہر ادلب اور دیگر مختلف علاقوں پر اپنا تسلط قائم کیا تھا۔

شام میں تقریباً چار سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ چالیس لاکھ سے زائد لوگ ملک چھوڑ کر دیگر ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

XS
SM
MD
LG