رسائی کے لنکس

الیکٹرانک آلات کی ری سائیکلنگ، وقت کا تقاضا


الیکٹرانک فضلہ
الیکٹرانک فضلہ

دنیا بھر میں اکثرلوگوں کو نئی الیکٹرانک مصنوعات خریدنے کا شوق ہوتا ہے۔یہ شوق بجا ، مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ پرانی، ناکارہ اور ناقابل استعمال الیکٹرانک مصنوعات کو ٹھکانے لگانا ماحولیات کے لیے ایک مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ گو کہ ابھی تک الیکٹرانک ری سائیکلنگ کاغذ اور پلاسٹک ری سائیکلنگ کی طرح مشہور نہیں ہوئی ہے، مگر دوامریکی طالب علموں کے مطابق اس قسم کی ری سائیکلنگ منافع بخش بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

بہت سے صارفین نے جب جون میں نیا آئی فون خریدنے کے لیے ایپل سٹورز کا رخ کیا، تو یہی وہ وقت تھا جب ان میں سے بہت سے لوگوں کو اپنے پرانے آئی فونز یا بلیک بیری فونز کو ٹھکانے لگانے کے مسئلے کا سامنا ہوا۔
yourenew.com ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو لوگوں سے پرانے الیکٹرانک آلات خرید کر انہیں ری سائیکل کرتی ہے یا پھردوبارہ قابل استعمال بنا کر فروخت کے لیے پیش کردیتی ہے۔ اس کمپنی کا آغاز دو سال قبل یونیورسٹی کے دو طالب علموں نے کیاتھا، جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ پیسے کمانا بھی تھا۔

کمپنی کے ایک شریک بانی بوب کیسی کا کہنا ہے کہ ای پی اے کے مطابق الیکٹرانک آلات کی ری سائیکلنگ کی شرح 10 فیصد ہے جبکہ کاغذ اور پلاسٹک کے لیے یہ شرح پ50 فیصد تک ہے۔ ہمیں امید ہے کہ الیکٹرانک آلات کی ری سائیکلنگ کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔

ماہرین کے مطابق امریکہ میں الیکٹرانک آلات کی ری سائیکلنگ کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ دو سال پہلے شروع ہونے والی کمپنی yourenew.com کا کاروبار دوسو فی صد تک بڑھ چکاہے۔ کمپنی کے منتظم اعلیٰ گائے منٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے الیکٹرانک آلات گھروں اور دفتروں کی الماریوں میں بند پڑےپڑے گردوغبار سے اٹ رہے ہیں۔ لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ ان آلات کو ری سائیکل کرکے ماحول کو بچایا جا سکتا ہے اور پیسے بھی کمائے جا سکتے ہیں۔

اسی وجہ سے کمپنی پرانے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کے لیے پیسوں کی پیش کش کرتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ جو چیزیں مزید استعمال کے قابل نہیں رہتیں انہیں کوڑے کرکٹ میں پھینک دیا جاتا ہے۔ جبکہ چند ایک پرانا ڈیٹا مٹا کر اور ا س پر نیا پروگرام لوڈ کرکے انہیں معمولی منافع پر بیچ دیا جاتا ہے۔

صارفین کی شکایات کے پیش نظر ایپل کمپنی نے بھی ری سائیکلنگ کے کاروبار میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اب وہ ان صارفین کو گفٹ کارڈز اور قیمت میں رعائت کی پیش کش کررہی ہے جو پرانے موبائل فونز انہیں واپس کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG