رسائی کے لنکس

ماضی کی سپر ہٹ فلم 'شعلے' کی ری میکنگ ممکن نہیں، ہیما مالنی


ماضی کی سپر ہٹ فلم 'شعلے' کی ری میکنگ ممکن نہیں، ہیما مالنی
ماضی کی سپر ہٹ فلم 'شعلے' کی ری میکنگ ممکن نہیں، ہیما مالنی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر ان دنوں پرانی فلموں کو نئے انداز میں دوبارہ بنانے کا بھوت سوار ہے۔ ہیما مالنی کی فلم "ستے پہ ستہ " بھی دوبارہ بنائی جارہی ہے مگر نئی فلم میں ان کا کردار کرشمہ کپور ادا کریں گی۔

ہیمامالنی کرشمہ کے نام پر مطمئن نظر آتی ہیں مگر جب ان سے ماضی کی کامیاب ترین ایکشن فلم " شعلے " کی ری میکنگ کا پوچھا گیا تو انہوں نے اسے ناممکن قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا:

شعلے بھارتی فلموں کی تاریخ میں ایک ایسا نام ہے جسے آج تک لوگ نہیں بھولے۔ اس فلم نے فلم انڈسٹری میں ایک انقلاب پیدا کیا ، ایک نئے ٹرینڈ کو جنم دیا۔ لیکن منطقی طور پر دیکھا جائے تو واقعی یہ فلم دوبارہ نہیں بن سکتی۔ ۔۔اور اگر بن گئی تو اس کی کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں۔

1975ء اور 2011ء کا دور یکسر مختلف ہے۔ زمانہ بدل چکا ہے۔ آج کے دور میں کوئی بھی اس بات پر یقین نہیں کرے گا کہ دنیا میں کوئی گاوٴں ایسا بھی ہوسکتا ہے جہاں زور ڈاکو آتے ہوں اور تباہی و بربادی پھیلاکر خاموشی سے چلے جاتے ہوں۔

اب ایسا بھی کوئی گاوٴں نہیں ہوگا جہاں بسنتی جیسی کوئی لڑکی گھاگھرا اور چولی پہن کر تانگہ چلانا پسند کرے۔ اب تانگہ کہاں چلتا ہے۔ لوگ تیز رفتار گاڑیوں اور ہوائی جہاز سے سفر کرنے کے عادی ہوگئے ہیں۔

پھر ان سب کے ساتھ ساتھ گبر سنگھ جیسا ظالم ڈاکو کہاں پیدا ہوگا؟ کالیا کہاں سے آئے گا ؟اور بغیر ہاتھوں کے زندگی گزارنے والا گاوٴں کا مظلوم ٹھاکر کس جگہ ملے گا؟۔۔۔ کیوں کہ یہ سب وقت کی خاک اوڑھے ،اب منوں مٹی تلے دب چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG