رسائی کے لنکس

عید کا فلمی میلہ ’رانگ نمبر‘ نے جیت لیا


عید کی گہما گہمی اور رونقوں میں باکس آفس پر حکمرانی کے لئے دو پاکستانی فلموں ’رانگ نمبر‘ اور ’بن روئے‘ میں سخت مقابلہ رہا۔۔لیکن جیت آخر کار ’رانگ نمبر‘ کی ہوئی حالانکہ ناقدین کی جانب سے ریلیز سے قبل فلم کی کامیابی کے بہت کم چانسز ظاہر کئے جا رہے تھے

پاکستان میں اس بار سالوں بعد ایسا ہوا کہ لوگ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کی باکس آفس پر کامیابی یا ناکامی کے بارے میں ایک دوسرے سے پوچھتے اور اندازے لگاتے رہے۔

عید کی گہماگہمی اور رونقوں میں باکس آفس پر حکمرانی کے لئے دو پاکستانی فلموں ’رانگ نمبر‘ اور ’بن روئے‘ میں سخت مقابلہ رہا۔۔لیکن، جیت آخر کار ’رانگ نمبر‘ کی ہوئی، حالانکہ ناقدین کی جانب سے ریلیز سے قبل فلم کی کامیابی کے بہت کم امکانات ظاہر کئے جا رہے تھے۔

پاکستان کے مقامی میڈیا خاص کر روزنامہ ’جنگ‘ اور ’ایکسپریس ٹری بیون‘ میں ذرائع کے حوالے جو اعداد و شمار ظاہر کئے گئے ہیں ان کے مطابق ’اے آر وائی فلمز‘ اور یاسر نواز کی کامیڈی فلک ’رانگ نمبر‘ مجموعی طور پر عید کے تین دنوں میں کراچی میں 25 لاکھ اور ’بن روئے‘ نے 20 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

’رانگ نمبر‘ کے مقابلے میں ’بن روئے‘ نے پنجاب سرکٹ میں زیادہ بزنس کیا، کیونکہ یہ پنجاب میں سندھ کے مقابلے میں کہیں زیادہ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

’سپر سینماز‘ کے مالک خرم گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’دونوں پاکستانی فلمیں باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہیں۔ تاہم، ’بن روئے‘ میں شائقین کی دلچسپی زیادہ ہے۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ابتدائی طور پر ’بن روئے‘ کو83 اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا لیکن ریلیز کے شروع کے دو دنوں میں ہی فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اسکرینز کی تعداد 89کردی گئی۔‘

انٹرنیشنل سرکٹ پر نظر دوڑائیں تو اس سرکٹ میں بھی ’بن روئے‘ کی مقبولیت زیادہ ہے، خاص کر دبئی میں جہاں فلم بینوں کے رش کو دیکھتے ہوئے سینما مالکان نے شوز کی تعداد بڑھا دی ہے۔

XS
SM
MD
LG