رسائی کے لنکس

جان کیلی نے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کا عہدہ سنبھال لیا


ٹرمپ اُنھیں چند ماہ سے جانتے ہیں، لیکن وہ کیلی کے مداح ہیں جنھوں نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے طور پر غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے سے سختی سے نمٹا ہے

ایک سخت منتظم، میرین کور کے ریٹائرڈ جنرل، جان کیلی نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے ’چیف آف اسٹاف‘ کا عہدہ سنبھال لیا، جن کے ذمے ڈونالڈ ٹرمپ کی چھ ماہ کی صدارت کے نظام کو باضابطہ بنانا ہے۔

کیلی کا خیرمقدم کرتے ہوئے، ٹرمپ نے ملک کی معاشی کارکردگی کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ ’’وہ بہت ہی اعلیٰ کام انجام دیں گے‘‘۔

ٹرمپ کے بقول، ’’رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ اونچی ترین سطح پر، بے روزگاری 17 برس کی نچلی ترین سطح پر، ادارے انتہائی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں، اور کاروباری جذبہ عروج پر ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ حکومت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، جسے زبردست حمایت حاصل ہے، ملک کو انتظامیہ سے اچھی توقعات وابستہ ہیں، اور میں سمجھتا ہوں کہ جنرل اسے مزید بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔

ٹرمپ اُنھیں چند ماہ سے جانتے ہیں، لیکن وہ کیلی کے مداح ہیں جنھوں نے ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کے طور پر غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے سے سختی سے نمٹا ہے۔

اُنھیں نامزد کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کیلی کو اپنی انتظامیہ کا ’’ایک ستارہ‘‘ قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG