رسائی کے لنکس

امریکی قومی سلامتی کی مشیر کا دورہ چین


سوزان رائس
سوزان رائس

رائس تین روزہ دورے پر چین میں ہیں جس کا مقصد نومبر میں صدر براک اوباما کے دورہ چین سے قبل راہ ہموار کرنا ہے۔

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے بیجنگ میں چین کے اعلیٰ سفارتکار اسٹیٹ کونسلر یانگ جئیچی سے پیر کو ملاقات کی۔

رائس تین روزہ دورے پر چین میں ہیں جس کا مقصد نومبر میں صدر براک اوباما کے دورہ چین سے قبل راہ ہموار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سامنے موجود دیگر معاملات کے علاوہ صدر اوباما چین کو ترجیح تصور کرتے ہیں اور "میرے اس دورے کا بنیادی مقصد اوباما اور ان کے چینی ہم منصب ژی جنپنگ کے درمیان ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا ترتیب دینا ہے۔"

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ " جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ امریکہ کے لیے چین کے ساتھ تعلقات بہت اہم ہیں اور اس طرح کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے تسلسل سے ہمیں نتیجہ خیز تعلقات کو برقرار رکھنے اور انھیں مزید گہرا کرنے میں مدد دے سکتے ہیں اور یہ امریکہ اور چین کے مفاد کے لیے اور عالمی برادری کے مفاد کے لیے ضروری ہے۔"

منگل کو رائس کی ملاقات چین کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ سے ہو گی۔

چین ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے جو کہ دس اور 11 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس میں 21 ممالک کے رہنما شرکت کر رہے ہیں۔

چین نے اس میں بھارت اور منگولیا کے رہنماوں کو بھی مدعو کر رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG