رسائی کے لنکس

امیر ترین نو عمر برطانوی فن کار


امیر ترین نو عمر برطانوی فن کار
امیر ترین نو عمر برطانوی فن کار

برطانوی جریدے ’ہیٹ ‘ نے فلم ”ہیری پوٹر“ کے ہیرو ڈینیل ریڈ کلف کو امیرترین نوعمر فنکار قراردیا ہے جبکہ اسی فلم کی ہیروئن ایما واٹس کو چوتھی پوزیشن ملی ہے ۔ جریدے نے 30سال سے کم عمر کے برطانوی اداکاروں کی ، ان کی سالانہ آمدنی کے لحاظ سے ایک فہرست ترتیب دی ہے جس میں ریڈ کلف پہلے نمبر پر ہیں۔
ڈینیل ریڈ کلف کی مجموعی آمدنی ایک سال کے دوران 8 کروڑ ڈالر رہی۔ اس کی عمر 22 سال ہے اوروہ جس تیزی سے فن کی دنیا میں آگے بڑھ رہے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے کہاجاسکتا ہے کہ آنے والے برسوں میں ان کی آمدنی مزید بڑھے گی۔
فلم ”ہیری پوٹر“کی ہیروئن ایما واٹسن کی آمدنی گزشتہ سال سے اس سال کے وسط تک مجموعی طور پر 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی اور وہ فن کاروں میں آمدنی کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر رہیں۔ امیرترین نوعمر فنکاروں کی فہرست میں اس کی پوزیشن دوسر ی ہے۔

جب کہ پہلے نمبر پر ” پائیریٹس آف کیریبین“ کی ممتاز اداکارہ کیرا نائٹ لے ہیں ، جنہوں نے ایک سال کے دوران تین کروڑ روپے کمائے۔
ادھر فلم ”ٹوئیلائٹ “ کے روبرٹ پیٹ انسن تیسری پوزیشن پر آئے ہیں جبکہ فلم ”ہیری پوٹر“ کے ہی ساتھی اداکار روپرٹ گلینٹ پانچویں نمبر پررہے۔

XS
SM
MD
LG