رسائی کے لنکس

بالی وڈ فلموں کا دلچسپ موضوع: سڑک


بالی وڈ میں بہت سی فلمیں ایسی ہیں جن کے گانوں یا مختلف منظروں کو سڑک پر پکچرائز کیا گیا اور اس کے باوجود ان کا یہ اسٹائل لوگوں کو دیوانہ بناگیا۔

اسٹوڈیوز کے اندر چاہے کتنا ہی مہنگا سیٹ کیوں نہ لگا لیا جائے، یہ بات تو طے ہے کہ آوٴٹ ڈور شوٹنگ کا اپنا ہی ایک چارم ہے۔ بالی وڈ میں بہت سی فلمیں ایسی ہیں جن کے گانوں یا مختلف مناظر کو سڑک پر پکچرائز کیا گیا اور اس کے باوجود ان کا یہ اسٹائل لوگوں کو دیوانہ بناگیا۔ اس سلسلے کی تازہ کڑی فلم میکر امتیاز علی کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ہائی وے‘ ہے۔

بھارتی اخبار ’مڈ ڈے‘ نے کچھ ایسی ہی فلموں کو چنا ہے جن میں سڑک کا ’ایڈونچر‘ بھی شامل ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں وہ فلمیں کون کون سی ہیں۔

برفی ۔ 2012ء
فلم ”برفی“ میں سڑک کے سفر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ تین مرکزی کرداروں میں جو نبھائے رنبیر کپور، پریانکا چوپڑہ اور الینا ڈی کروز نے۔ انو راگ باسو کی فلم میں رنبیر اور پریانکا کی لواسٹوری ڈارجلنگ سے کولکتہ تک کے سفر سے شروع ہوتی ہے۔

زندگی نہ ملے گی دوبارہ۔۔ 2011ء
زویا اختر کی ڈائریکشن میں بنی فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ “میں تین قریبی دوست ریتک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول بھرپور زندگی جینے کے لئے اپنے مخصوص روٹین سے نکلتے ہیں اور سڑک کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرکے انجوائے کرتے ہیں۔

3ایڈیٹس
عامرخان کی بلاک بسٹر ’تھری ایڈیٹس‘ میں 2 دوست اپنے تیسرے دوست کو ڈھونڈنے نکلتے ہیں اور بالآخر ایک طویل سفر طے کر کے اس تک جا پہنچتے ہیں۔ فلم کو ڈائرکٹ کیا تھا راج کمار ہیرانی نے۔

دیوڈی۔۔ 2009ء
انو راگ کرشیپ کی فلم ”دیو ڈی“ میں فلم کا مرکزی کردار ابھے دیول بغیر کسی منزل کے اپنے ماضی سے فرار کے لئے کہیں دور جانا چاہتا ہے اور اسی سفر میں ہرموڑ پر ایک نیا تجربہ حاصل کرتا ہے۔

روڈ۔۔ 2009ء
ڈائریکٹر دیو بنیگل کی فلم ’روڈ‘ کے ہیرو بھی ابھے دیول تھے جن کو سڑک کے سفر میں نئی نئی جگہوں پر جانے کا اتفاق ہوتا ہے اور اس دوران انہیں مختلف قسم کے تجربات ہوتے ہیں۔

جب وی میٹ۔۔ 2007ء
امتیاز علی کی ڈائریکٹ کردہ ”جب وی میٹ“ کرینہ کپور اور شاہد کپور کی میگا ہٹ فلم تھی۔ فلم میں کرینہ کپور اپنی محبت کو حاصل کرنے گھر سے نکلتی ہیں اور پھر ایک سفر کے دوران ان کو احساس ہوتا ہے کہ دراصل شاہد ہی وہ شخص ہیں جن سے ان کی کیمسٹری میچ کرتی ہے۔

ہنی مون ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ۔۔ 2007ء
ہنی مون ٹریولز کی کہانی ایسے جوڑوں کے گرد گھومتی ہے جو بس کے ذریعے ممبئی سے گوا جاتے ہیں۔ فلم میں دوران سفر پیش آنے والے واقعات کو ڈائریکٹر ریما کاگتی نے بہت اچھی طرح پیش کیا ہے۔

روڈ۔۔ 2002ء
رام گوپال ورما کی ’روڈ ‘ میں ایک جوڑے وویک اوبرائے اور انترا مالی کو دہلی سے جودھ پورکے سفر کے دوران کچھ دلچسپ لیکن خطرناک لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ اور سفر کے آخر میں وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ انہوں نے گھرسے بھاگ کر غلط کیا۔

ماضی میں سڑک کے سفر پر بننے والی فلمیں

قسمت۔۔ 1969ء
بسواجیت اورببیتا گھر سے فرار ہوتے ہیں اور دونوں ایک روڈ ٹرپ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارہوجاتے ہیں۔

میرے ہمسفر۔۔ 1970ء
فلم ’میرے ہم سفر ‘میں دو اجنبی جتندر اور شرمیلا ٹیگور ایک ٹرک میں سفر کرتے ہیں او ر سفر کااختتام ان دونوں کوایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے۔

سہانا سفر۔۔ 1970ء
سہانا سفر اور پھر 1991ء میں ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ دونوں فلمیں ہالی وڈ کی فلم ’اٹ ہیپنڈ ون نائٹ‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں۔

کارواں۔۔ 1971ء
فلم کے مرکزی کردار آشا پاریکھ اور جتندر دوران سفرمحبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔۔

ممبئی ٹو گوا۔۔ ء1972
جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ فلم ”سفر“ کی کہانی ہے جس میں مختلف کردار بس کے سفر میں اکٹھا ہوتے ہیں۔

ہالی وڈ کی فلمیں جن میں روڈ ٹرپ کو اہمیت حاصل رہی :

ایٹ ہیپنڈ ان ون نائٹ (1934)

ایزی رائیڈر (1969)

رین مین (1988)

تھلما اینڈ لوئی (1991)

موٹرسائیکل ڈائریز (2004)

سائیڈ ویز (2004)

بوریٹ(2006)

لٹل مس سن شائن (2006)

ڈیتھ پروف (2007)

نبراسکا (2014)
XS
SM
MD
LG