رسائی کے لنکس

معروف موسیقار رابن گھوش انتقال کر گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

برصغیر کے معروف موسیقار رابن گھوش نے متعدد پاکستانی فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔

معروف اور موسیقار رابن گھوش ہفتہ کو بنگلہ دیش میں انتقال کر گئے، اُن کی عمر 76 برس تھی۔

برصغیر کے معروف موسیقار رابن گھوش نے کئی مقبول پاکستانی فلموں کے لیے بھی موسیقی ترتیب دی۔

بتایا جاتا ہے کہ رابن گھوش، کے والد ریڈکراس میں ملازم تھے اور اُن، کی پیدائش عراق میں 1939 میں ہوئی۔

رابن گھوش نے 1960 میں مشرقی پاکستان میں ایک بنگالی فلم کے لیے موسیقی ترتیب دے کر اپنے فنی سفر کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اُن کی شادی معروف اداکارہ شبنم سے ہوئی۔ رابن گھوش کی اہلیہ نے بھی متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کی۔

پاکستان میں مختلف حلقوں اور شخصیات کی طرف سے رابن گھوش کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا۔

ہفتہ کو پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینلز پر رابن گھوش کے فن سے متعلق خبریں نشر کی جاتی رہیں۔

XS
SM
MD
LG