رسائی کے لنکس

عراق: راکٹ حملے میں تین غیر ملکی ہلاک


عراق میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ بغداد کے بھاری سیکیورٹی کے علاقے ’گرین زون‘ میں ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جمعرات کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں دو افراد کاتعلق یوگنڈہ اور تیسر ے کا پرو سے تھا۔ وہ تینوں امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرکے طورپر کام کرتے تھے۔

گرین زون کے علاقے میں عراقی حکومت کے دفاتر اور امریکی سفارت خانہ موجود ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق شمالی شہر موصل میں مسلح افراد نے دو الگ الگ حملوں میں کم ازکم دو افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک سنی عالم دین فتح النعیمی تھا۔

جب کہ موصل میں ہی ایک اور واقعہ میں مسلح افراد نے ایک پولیس اہل کار پر فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر ہلاک ہوگیا۔

عراق کے دیگر حصوں میں سیکیورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے لیکن موصل ابھی تک شورش پسندوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG