رسائی کے لنکس

رومانیہ کے باشندے تشدد سے گریز کریں: امریکہ


رومانیہ کے باشندے تشدد سے گریز کریں: امریکہ
رومانیہ کے باشندے تشدد سے گریز کریں: امریکہ

جمعرات کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں حزبِ اختلاف کی ایک ریلی میں سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ جو صدر ٹرایان بسیسکو کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے

امریکہ نے رومانیہ کی حکومت کی جانب سے اخراجات میں کٹوتیوں اور بچت اقدامات کے خلاف برسرِ احتجاج مظاہرین پہ زور دیا ہے کہ وہ احتجاج کے دوران میں تشدد کا راستہ اختیار نہ کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریا نُلینڈ کا جمعہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ احتجاج کرنے اور اپنے جذبات کے پرامن اظہار کا عوامی حق تسلیم کرتا ہے لیکن مظاہرین اورحکام کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مالی خسارے میں کمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے خلاف رومانیہ میں ان دنوں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے منعقد ہورہے ہیں جب کہ اسی نوعیت کے مظاہروں کا سلسلہ یونان میں بھی جاری ہے۔

بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

جمعرات کو رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں حزبِ اختلاف کے زیرِ اہتمام ہونے والی ایک ریلی میں سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین صدر ٹرایان بسیسکو کی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے کم پینشنوں اور ملازمتوں میں کٹوتیوں پہ بھی اپنی برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور یورپی یونین کی جانب سے رومانیہ کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے دیے جانے والے کئی ارب ڈالرز قرض کی رقم کے حصول کے لیے مذکورہ بچت اقدامات ضروری ہیں۔

XS
SM
MD
LG