رسائی کے لنکس

رومانیہ کے نائیٹ کلب میں دھماکا، 27 ہلاک


عینی شاہدین کے مطابق جب دھماکا ہوا، اُس وقت نائیٹ کلب میں لگ بھگ 400 افراد موجود تھے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔

رومانیہ میں ایک نائیٹ کلب میں دھماکے اور آتشزدگی سے کم از کم 27 افراد ہلاک اور 155 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکا دارالحکومت بخارسٹ میں جمعہ کو رات گئے ہوا۔

عہدیداروں کے مطابق رومانیہ کے دارالحکومت میں کئی دہائیوں میں یہ سب سے بدترین واقعہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جب دھماکا ہوا، اُس وقت نائیٹ کلب میں لگ بھگ 400 افراد موجود تھے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ کلب میں ’راک میوزک‘ کی ایک تقریب جاری تھی۔

دھماکے کے بعد عمارت میں دھواں بھر گیا جس سے بھگدڑ بھی مچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق کلب میں آتش بازی کی گئی جس سے دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

مقامی حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ ہونے والے نوجوانوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد ہر طرف شعلے تھے۔

رومانیہ کے صدر نے ایک پیغام میں کہا کہ یہ اُن کے لیے اور اُن کی قوم کے لیے دکھ بھرا دن ہے۔

XS
SM
MD
LG