رسائی کے لنکس

برطانوی شاہی جوڑے کی صدرِ پاکستان اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں


برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے۔
برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر پاکستان آیا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان اور صدرِ پاکستان عارف علوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر عمران خان نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا جب کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑے نے اس سے قبل ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ صدر عارف علوی نے ملاقات کے دوران ذہنی امراض، موسمیاتی تبدیلیوں اور غربت کے خاتمے کے لیے شاہی خاندان کی خدمات کی تعریف کی۔

برطانوی شاہی جوڑے نے بھی ماحولیاتی تبدیلیوں اور غربت کے خاتمے کے لیے حکومتِ پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔

شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:26 0:00

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد کے ایک اسکول میں زیرِ تعلیم بچوں سے بھی ملاقات کی۔ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے بچوں سے ملاقات کے لیے برطانوی شاہی جوڑے نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا دورہ بھی کیا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستانی ٹوئٹر ٹرینڈز میں سرِ فہرست ہے۔ 'رائل ٹور پاکستان' کے نام سے ایک ٹرینڈ میں پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کو اپنے اپنے انداز میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

ایک صارف ملک حسنین نے لکھا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سبز اور سفید لباس زیب تن کیا۔

صارف ماہم جمیل نے عمران خان اور شہزادہ ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا کی تصویر شیئر کی ہے۔ یاد رہے کہ شہزادی ڈیانا نے 1997 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

ایک اور صارف ردا فاطمہ نے لکھا ہے کہ خوبصورت جوڑا پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پیر کی شب پانچ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔ شاہی جوڑا اپنے دورے کے دوران اسلام آباد، لاہور سمیت شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کرے گا۔

XS
SM
MD
LG