رسائی کے لنکس

امریکی میڈیا اداروں کو روس میں غیرملکی ایجنٹ قرار دیے جانے کا امکان


امریکہ میں کام کرنے والے روسی ٹیلی وژن آڑ ٹی کا لوگو دکھائی دے رہا ہے۔ فائل فوٹو
امریکہ میں کام کرنے والے روسی ٹیلی وژن آڑ ٹی کا لوگو دکھائی دے رہا ہے۔ فائل فوٹو

روس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے کریملین کی سرپرستی میں چلنے والے ٹیلی وژن سٹیشن آرٹی کا اندراج غیرملکی ایجنٹ کے طور پر کرنے کے بیان کے رد عمل میں اس نے امریکی حکومت کے فنڈز سے چلنے والی خبروں سے متعلق 9 گروپس کو خبردار کیا ہے کہ ان کی حکومت بھی ایسا ہی اقدام کر سکتی ہے۔

روس کی وزارت انصاف نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے وائس آف امریکہ، ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لیبرٹی اور روس میں کام کرنے والے سات علاقائی میڈیا گروپ اس کارروائی سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ان اداروں کی فہرست کے ساتھ ایک بیان بھی شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تبدیلی مستقبل میں قانون کا درجہ حاصل کر سکتی ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے بدھ کے روز2012 کے قانون میں ایک ترمیم کی منظوری دی جس کا ہدف غیر سرکاری تنظیمیں اور غیر ملکی میڈیا ہے۔

اس قانون کے تحت غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا جانے والا میڈیا گروپ، اپنے مقاصد، ماليات کی مکمل تفصیلات، مالی وسائل اور سٹاف کے متعلق باقاعدگی سے معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

میڈیا گروپس پر یہ بھی پابندی ہوگی کہ وہ اپنے سماجی پلیٹ فورموں اور روس میں نظر آنے والی ویب سائٹ پر یہ لکھنے کا پابند ہو گا کہ وہ غیر ملکی ایجنٹ ہے۔ آئینی ترمیم میں کریملین کو یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ وہ جب بھی ضروری سمجھے، عدالت سے اجازت حاصل کیے بغیر ویب سائٹس کو بلاک کر سکے گا۔

وائس آف امریکہ کی ڈائریکٹر ایمنڈا بینٹ نے کہا ہے کہ فی الحال ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ ان احکامات کا روس کے اندر خبریں حاصل کرنے کی ہماری کوششوں پر کیا اثر پڑے گا۔ ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ وائس آف امریکہ ، قانونی طور پر ایک آزاد، غیر متعصب اور حقائق پر انحصار کرنے والا میڈیا ادارہ ہے اور ہم اپنے ان اصولوں پر بدستور چلنے کا عزم رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG