رسائی کے لنکس

روس نے یوکرین کے تین بحری جہاز پکڑ لئے


روس کی جانب سے پکڑے جانے والی یوکرین کے جہاز

روس نے یوکرین پر سمندری حدوو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

روس نے بلیک سی یا بحرمردار نامی سمندر میں یوکرین کے دو بحریہ جہازوں کو کریمیا کے قریب پکڑ لیا ہے جبکہ تیسرے جہاز کو پکڑ کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا ۔

روسی سیکورٹی سروس’ ایف ایس بی‘ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے جنگی جہازوں کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔

یوکرین کی بحریہ نے اپنے 2 چھوٹے جنگی جہاز وں اور ایک ٹَگ بوٹ کے پکڑے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہازوں کا راستہ روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔

روس نے یوکرین پر سمندری حدوو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں جہازوں کے عملے کے کم ازکم چھ افراد زخمی ہوگئے تاہم حکام نے روس کے اس الزام سے قطعی انکار کیا کہ جہاز فوجی مشقوں میں مصروف تھے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے بلیک سی کے قریبی ممالک کو سلامتی کے خدشات لاحق ہوگئے ہیں ۔ عالمی برادری روس سے اس اقدام کی وضاحت طلب کرے ۔

ادھر یوکرین کے اتحادی نیٹو ممالک اور یورپی یونین نے معاملے پر دونوں فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔

ساتھ ہی ان ممالک نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کو بحری راستے پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG